11 جنوری 2015 - 05:31
عالمی عدالت میں اسرائیل کےخلاف پہلا مقدمہ

عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے متعلق ابتدائي تحقیقات شروع ہوگئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے بتایا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اسرائیل کے جنگي جرائم کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ منصور ہادی کے بیان کے مطابق عالمی عدالت کے قانونی امور کے سربراہ " فتونا بنس وانا " ملت فلسطین کے خلاف صہیونیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور کے مطابق

اگر عالمی عدالت کے حکام چاہیں کہ تو صیہونی حکومت کے جنگي جرائم سے متعلق امور کو فوری طور پر نمٹاسکتے ہیں۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے ترجمان فادی العبداللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہاکہ " فتونا بنس وانا " فلسطینوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم سے متعلق تحقیقات شروع کرسکتے ہیں۔ درايں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطین یکم اپریل کو ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا باضابطہ رکن بن جائے گا۔

.......

/169